’خدا اور محبت‘ نے یوٹیوب پر بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے

February 28, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)جیو ٹی وی کی مقبول ترین ڈراما سیریل ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب پر بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے ۔ ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز پر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں ۔جیو پر پیش کی جانے والی سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پرڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی ڈراما سیریل ’’خدا اور محبت‘‘ نے یو ٹیوب پر سال دو ہزار اکیس کی ٹاپ ریلیزز میں جگہ بناتے ہوئے پاکستانی تاریخ میں کسی بھی میڈیا گروپ سے زیادہ فالوئنگ ( following ) حاصل کرلی۔ ’خدا اور محبت‘ کے سیزن تھری کی پہلی قسط دوکروڑ بیس لاکھ اور دوسری قسط ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی گئی جبکہ تیسری قسط ریلیز ہونے کے بعد بائیس گھنٹے کے اندر تریسٹھ لاکھ سے زائد بار دیکھی گئی ۔ اس طرح ’خدا اور محبت‘ نے یو ٹیوب کے ٹرینڈز پر پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں ۔ اس سے پہلے کسی یو ٹیوب چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔