دو امریکی بحری جہازوں میں کورونا پھیلنے کی تصدیق

February 28, 2021

واشنگٹن(این این آئی)مشرقِ وسطی میں متعین دو امریکی جنگی بحری جہازوں میں کورونا وبا پھیلنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

امریکی عسکری انتظامیہ نے ان دونوں بحری جہازوں کو واپس خلیجی ریاست بحرین طلب کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحری جہاز یو ایس ایس سان ڈیاگو ایک سامان بردار فوجی بحری جہاز ہے اور اس کے عملے شامل درجنوں سیلرز کے کورونا ٹیسٹس مثبت آئے ہیں۔

ان جہازوں کا تعلق ہانچویں امریکی نیول بیڑے سے ہے۔ اس بیڑے کا ہیڈکوارٹرز خلیج فارس کی ریاست بحرین میں قائم ہے۔

امریکی پانچویں بحری بیڑے کی ترجمان کمانڈر ربیکا ریبیرش نے بتایا کہ ان بحری جہازوں کے عملے میں وائرس کی موجودگی تشخیص ہونے کے بعد انہیں عملے سمیت واپس بلا لیا گیا ہے۔