میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر فائرنگ

February 28, 2021

ینگون (جنگ نیوز)میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنےکیلئے ربر کی گولیاں برسادیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد گرفتار کرلیا۔مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ کریک ڈاؤن کا مقصد فوج مخالف مظاہرین کو منتشر کرنا تھا تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں سول حکومت کی بحالی تک اپنا احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔دریں اثنا اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے سفیر نے اقوام متحدہ سے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سفیر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملک سے غداری کا ثبوت دیا۔