کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن لمحۂ فکریہ ہے: فردوس عاشق

February 28, 2021


وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن اور بھنگڑے لمحۂ فکریہ ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غنڈہ گردی اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کا جواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر آہ و بکا کرتے رہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز دراصل این آر او کا سوال کر رہے تھے، جو نہ تو ان کے بڑوں کو ملا اور نہ ہی انہیں ملے گا۔