لاہور قلندرز نے ہاکی کی ترقی کا بیڑا بھی اٹھالیا

February 28, 2021

کرکٹ کی سب سے مقبول فرنچائز لاہور قلندر نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی کا بھی بیڑا اٹھا لیا۔

لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ قلندر ہاکی لیگ کا معاہدہ کرلیا۔

معاہدے کی تقریب کے ایچ اے گراونڈ پر ہوئی، لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے ایم او یو ہر دستخط کیے۔

عاطف رانا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رمضان المبارک میں کراچی میں قلندر ہاکی لیگ کرائی جائے گی، جس میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گے۔

ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے میں کھلاڑیوں کو کیش انعامات بھی دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لاہور قلندر نے ملک میں کرکٹ کا جال بڑھایا ہے اسی طرح ہاکی کو بھی ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

عاطف رانا نے کہا کہ جس طرح کرکٹ میں لاہور قلندر نے شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف دلبر حسین سمیت بے شمار کھلاڑی پاکستان ٹیم کو دیے ہیں، ہاکی میں بھی نیا ٹیلنٹ قلندر ہاکی لیگ سے ملے۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے سیکریٹری حیدر حسین نے لاہور قلندر کی ہاکی میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ہاکی کھلاڑیوں نے لاہور قلندر کے سونگ میں دھمال ڈالا۔