میری پہلی چاہت سیف علی خان تھے، پرینیتی چوپڑا

February 28, 2021

بالی ووڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان ان کی پہلی چاہت تھے۔

یہ انکشاف ان کے ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا ہے جہاں انھوں نے کئی معاملات پر گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا پورٹل کے مطابق ایک ٹاک شو کے دوران پرینیتی چوپڑا سے جب یہ پوچھا کہ وہ کب پہلی مرتبہ ڈیٹ پر گئیں تھیں تو انھوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی ڈیٹ پر نہیں گئیں، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ ٹی وی دیکھنے اور کھانا آرڈر کرنے جیسے کاموں میں زیادہ مشغول رہی ہیں۔

ایک اور ٹاک شو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ کاش وہ اس وقت کو اپنی زندگی سے نکال کرسکیں جب وہ بہت زیادہ مٹاپے کا شکار تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ کم صحت مند اور بہت زیادہ وزنی ہوگئی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ لیکن اب میں اپنی زندگی اور صحت کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

اپنی زندگی کے مختلف ادوار کی مثالیں دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جذباتی طور پر بالکل مردہ ہوگئی تھیں اور انہی چیزوں نے مجھے وہ بنایا جو آج میں ہوں، تو میں ان برے تجربات کو نہیں بھول سکتی۔