سارہ علی خان نے اپنی کزن عنایا کے ساتھ تصویر شیئر کردی

February 28, 2021

بالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر اپنی کزن اور سوہا علی خان اور اداکار کونال کیمو کی بیٹی عنایا نومی کیمو کی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ننھی عنایا سارہ علی خان کی گوڈ میں بیٹھی مسکرا رہی ہیں اور سارہ اس تصویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ عنایا نومی کیمو، سیف علی خان کی بہن سوہا اوراداکار کونال کیمو کی بیٹی ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ نے لکھا کہ ہم بہنیں فیملی ٹری کا حصہ ہیں۔