وینس کی نہروں میں پانی نہ ہونے سے شہر کی رونقیں مانند

February 28, 2021

اٹلی میں نہروں کے شہر وینس کی رونقیں مانند پڑنے لگیں۔ غیر معمولی کم لہروں کے باعث وینس کی گلیوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی۔

کم لہروں کی وجہ سے وینس کی نہروں میں پانی نہ ہونے کے برابر ہے، کہیں کہیں زمین بھی صاف نظر آ رہی ہے۔ نہروں میں پانی کی سطح کم ہونے پر روایتی کشتیاں بھی کنارے پر لگی ہوئی ہیں۔