سندھ ریونیو بورڈ کا ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیوں کاآغاز

March 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا،ایس آر بی کی ٹیم نے ایک نادہند نجی کورئیر کمپنی کا دفتر سیل کر کے ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی پر 2014ء سے سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں۔ کمپنی نے ٹیکس ادا نہیں کیا اور نوٹسز کو بھی نظرانداز کیا:اسسٹنٹ کمشنر یوسف بخاری سندھ ریونیو بورڈ کے حکام، علاقہ پولیس کے ہمراہ کوریئر کمپنی کے دفتر پہنچےکوریئر کمپنی کا عملہ اپنا ریکارڈ کسی اور نامعلوم جگہ پر منتقل کرنے میں مصروف تھا: اسسٹنٹ کمشنر یوسف بخاری ایس آر بی حکام نے مقامی پولیس کے ہمراہ آفس ریکارڈ کو تحویل میں لیکردفترکوسیل کردیا۔