موجودہ انتخابی اور نام نہاد سسٹم کو تبدیل کرنا ضروری ہے، مولانا سلفی

March 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میرِ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا عبد الرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی اور نام نہاد جمہوری سسٹم کو اسلام کے قوانینِ عدل کے مطابق تبدیل کیے بغیر ملک مزید خرابی کی طرف جائے گا۔ حالیہ ڈسکہ کے انتخاب نے ا س مکروہ سسٹم کو نمایاں کردیا ہے۔سینیٹ کے انتخابات میں دولت اور ملکی وسائل کی باہمی تقسیم اور خرید و فروخت کے ذریعہ انتخاب سے ملک تباہی کی جانب جارہا ہے۔ بالادست طبقات کا یہ کھیل بند کیے بغیر ملک و عوام ترقی نہیں کرسکتے۔ مولانا سلفی نے کہا کہ سسٹم کی خرابی، غیر اسلامی قوانین، سودی معیشت کے خاتمے سے مصنوعی مہنگائی، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔