فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 5 افراد زخمی

March 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) رضویہ تھانے کی حدود ناظم آبادچاولہ مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 23سلہ حماد ولد ذوالفقار کو زخمی کردیااور فرار ہوگئے ،زخمی کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو ٹاون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 60سالہ یار گل ولد حاجی حسین اور 40سالہ نور محمد ولد لعل محمدکے نام سے ہوئی ۔چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بہار کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ دلبر ولد اللہ بچایا زخمی ہو گیا ۔سائٹ اے کے علاقے ولیکا اسپتال کے قریب فائرنگ سے 10 سالہ بچہ امان ولد عبدالغنی زخمی ہوگیا۔