جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و ختم بخاری آج ہوگا

March 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قدیم دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و ختم بخاری پیر یکم مارچ کو منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خواہ کے نائب امیر مولانا مفتی فضل غفور ہونگے۔ شیخ الحدیث مولانا قاری مفتاح اللہ درس حدیث دیں گے۔ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے رئیس اور جے یو آئی کے رہنماء قاری محمد عثمان کے مطابق تقریب میں شہر بھر کے جید علماء کرام شرکت کریں گے۔