کورنگی میں پانچ روز قبل ہونے والے قتل کا ملزم گرفتار

March 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عوامی کالونی پولیس نے پانچ روز قبل قتل ہونے والے شخص کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 24 فروری کو تھانہ عوامی کالونی کی حدود گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی نمبر 4 ایک نا معلوم ملزم نے ایک شخص کو پیٹ میں چھری کے وار سے ہلاک کر دیا تھا ۔کالونی پولیس پارٹی نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم خرم ولد محمّد خان کو گرفتار کر لیاجو کہ عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی تھانہ عوامی کالونی میں منشیات برآمدگی اور گداگری ایکٹ کے کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔