جی 20ممالک کا کورونا کے خلاف عالمی تعاون پر زور

March 01, 2021

روم ( نیوز ڈیسک)اٹلی کے شہر روم میں جی 20ممالک کا 2روزہ اجلاس شروع ہوگیا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے شرکت کی۔ وزرا ئے خزانہ و گورنر اسٹیٹ بینک کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تُرک وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے رواں سال کے پہلے جی 20اجلاس سے متعلق اپنا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے روز وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ عالمی معیشت کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔