آسٹریا میں کھیلوں کی بحالی کیلئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

March 01, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں کھیل کے نمائندوں اور 15000 ہزار کے قریب کلبوں نے حکومت کو اپنی مشاورت پیش کی۔ اس مشاورت میں وائس وزیراعظم ورنر کوگلر اور وزیر صحت روڈولف انشوبر کے مشترکہ کھیلوں کے اجلاس میں گرما گرم بحث بھی ہوئی۔مشاورت کے بعد جو پریس کانفرنس طے کی گئی تھی وہ تقریبا ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔ پہلے اسپیکر کی حیثیت سے وائس وزیراعظم کوگلر نے فوری طور پر یہ واضح کردیا کہ کھیل کے میدان میں ابتدائی اقدامات کس ترتیب میں آئیں گے۔ انڈور ورزش سے زیادہ بیرونی کھیلوںکا آغاز تیزی سے ممکن ہوگا - یقینا صرف اس صورت میں جب وبائی صورتحال قابو میں ہو۔ چونکہ اسکولوں میں ہونے والے ٹیسٹوں نے پہلے ہی تیز تر کورونا انفیکشن نے حالات میں پریشانی پیدا کردی ہے۔