راجہ محمد ضمیرکے انتقال پرتعزیت

March 01, 2021

نیوکاسل (پ ر) کونسلر لارڈ میئر سٹاکٹن راجہ جاوید اقبال اور ڈاکٹر محمد شفیق کے بڑے بھائی خلیفہ صوفی راجہ محمد ضمیر کے انتقال پر کشمیری کمیونٹی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، حافظ محمد صدیق نعیم، راجہ پرویز اقبال، راجہ محمد شبیر، راجہ محمد آصف، راجہ ریاض، (ر) میجر محمد شبیر، یعقوب مغل، چوہدری جہانگیر، حاجی محمد اقبال، پیر جاوید اقبال، آصف محمود چوہدری، چوہدری عبدالمجید کے علاوہ لیڈز، ہیلی فیکس، بریڈفورڈ، ڈیوزبری، مانچسٹر، اولڈہم، بلیک برن، برنگلے، رادھرم، برمنگھم ور لندن سے ان کے عزیز و اقاراب اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے راجہ جاوید اقبال اور ڈاکٹر محمد شفیق سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم میرپور ،سٹاکٹن اور سب ڈویژن سماہنی کی شناخت تھے عوام ان کی دینی اور روحانی خدمات کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔