اقبال دولہا خان طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

March 01, 2021

فرینکفرٹ(سیّد اقبال حیدر) اقبال دولھا خان طویل علالت کے بعد کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے،اقبال دولھا خان 60 کی دھائی میں PIA میں پوسٹنگ کرا کے فرینکفرٹ،جرمنی آئے اور پاکستانی کیمونٹی میں نیک نامی کے ساتھ اپنی مثبت شہرت قائم کی،۔ یہ وہ دن تھے جب جرمنی سے PIA کی17فلائیٹس مختلف سمتوں میں روانہ ہوتی تھیں۔ ان کے سابقہ ساتھیوں انوار رسول خان، سرور خان،اسلم صدیقی،ظفر حسین ،اطہر رضوی،التماس نقوی، ریاض خان نے اقبال دولھا خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم محب وطن تھے، PIA کی جرمنی میں پرموشن اور مقبولیت کے لئے مرحوم کی خدمات قابل تعریف تھیں۔