موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اہداف تسلی بخش نہیں،اقوام متحدہ

March 01, 2021

نیو یارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اہداف غیر تسلی بخش قرار دیے گئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے رپورٹ کو کرہ ارض کے لیے انتہائی سنگین انتباہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے نومبر میں ہونے والی کوپ 26 کانفرنس سے قبل دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج کرنے والے ممالک پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں۔