اسداچکزئی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں‘ پی ایس ایف

March 01, 2021

کوئٹہ(پ ر)پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر معصوم خان میرزئی و دیگررہنمائوں نے کہاہے کہ وطن اورقوم کی بات کرنے والی محکوم اقوام کے سیاسی رہنمائوں کو روزاول سے نشانہ بنایاجارہاہے اے این پی کے صوبائی ترجمان شہیدوطن اسدخان اچکزئی کے قتل کے واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں پولیس کی ابتدائی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے منان چوک پر مظاہرے سے خطاب میں کیا واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کمیشن کے ذریعے کرائی جائے انہوںنے کامیاب ہڑتال پر عوام اورپارٹی کارکنوں کاشکریہ اداکیا ۔