جیت سے پوری ٹیم کو اعتماد ملا ہے، کپتان لاہور قلندرز

March 01, 2021

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہاکہ جیت سے پوری ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

فخر زمان نے کہا کہ ٹیم نے تین وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا، ٹیم نے آخر تک لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ بہت مضبوط ہے۔

واضحرہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔