پاکستان ٹیلی ویژن میری محبت ہے: بابیل خان

March 01, 2021

گزشتہ برس انتقال کر جانے والے بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کے بہت بڑے مداح ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ماریہ میمن کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے بابیل نے کہا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن میری محبت ہے۔

ماریہ میمن نے بابیل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’دل والے ایموجیز کا استعمال کیا تھا۔

ماریہ میمن کے تبصرے پر بابیل نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اپنے والد کی واٹس اپ چیٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

بابیل اپنے والد سے متعلق یادیں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے والد کی واٹس اپ چیٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

مذکورہ واٹس ایپ چیٹ سال 2019 اور 2020 کی ہے یعنی عرفان خان کے انتقال سے کچھ ایک ماہ پہلے کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔