عمران اشرف کی ملکہ کون ہیں؟

March 01, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار عمران اشرف کی جانب سے اپنی اہلیہ کو ملکہ قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستانی شائقین کے دلوں میں اپنی جاندار اداکاری سے گھر کرنے والے عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

عمران اشرف نے اہلیہ کرن اشفاق کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک کوئین،‘ جس پر اُن کی اہلیہ کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے خوب سُرخ رنگ کے دل کے ایموجی بنائے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار بھی پیشے کے لحاظ سے ماڈل ہیں۔