…ہوم میکر…

March 07, 2021

ایک خاتون نے دوسری سے پوچھا’’لگتا ہے آپ وَرکنگ وومن ہیں، کتنی تن خواہ ہے آپ کی؟‘‘ خاتون نے پُراعتماد لہجے میں جواب دیا’’مَیں 24گھنٹے کام کرنے والی گھریلو عورت ہوں۔ ایک ماں، بیوی، بہو اور بھابھی ہوں، سب گھر والوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتی ، انہیں سہولتیں فراہم کرتی ہوں۔گھر کے مرد اور بچّےتو پھر بھی اتوارکو چھٹّی مناتے ہیں، لیکن مَیں پورا سال کام کرتی ہوں۔

جہاں تک تن خواہ کی بات ہے، تو وہ تو نہیں ملتی۔ البتہ، گھر والوں کا پیارہی میرے لیے سب کچھ ہے، گھر کے سکون سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں کہ یہی میری محنتوں اور کوششوں کا ثمر ، یہی میری تن خواہ، یہی کمائی ہے۔‘‘ (لیاقت مظہر باقری، کراچی)