مینا ہیرس کو نریندر مودی حکومت نے شدید ہراساں کیا، امریکا

March 01, 2021

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس کو نریندر مودی کی حکومت نے ہراساں کیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے امریکی نائب صدر کی بھانجی کو بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر شدید ہراساں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت 1 کروڑ 80 لاکھ اوورسیز باشندوں کو بھارتی معاملات میں بولنےکی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مینا ہیرس نے بھارت میں کسان احتجاج پر نریندر مودی حکومت پر تنقید کی تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں نریندر مودی کے حامیوں نے مینا ہیرس کی تصویریں بھی جلائیں، کسان احتجاج کے خلاف مودی سرکار کے متنازع اقدامات پر اوورسیز بھارتیوں میں تحفظات ہیں۔