فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا

March 01, 2021


فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر سرکوزی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔

سابق صدر کی 3 سال قید کی مدت میں سے 2 سال کو معطل کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سرکوزی ایک سال کی سزا گھر پر نظر بند ہو کر پوری کر سکتے ہیں۔

سابق صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔