سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع

March 01, 2021

وفاق کی روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

سندھ حکومت نے تبادلہ کیے گئے 6 سینئر پولیس افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات سندھ حکومت کی مرضی کے بغیر دیے گئے۔