یو اے ای کے سفیر پہلی مرتبہ اسرائیل پہنچ گئے

March 01, 2021


اسرائیل کے لیے متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر محمد محمود الخاجہ اسرائیل پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب پہنچنے پر اماراتی سفیر نے اسرائیلی وزیر خارجہ جابے اشکیناز سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی سفیر اپنی اسناد اسرائیلی صدر ریوین رولین کو پیش کرینگے۔

تین روزہ دورے کے دوران اماراتی سفیر تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفارت خانے کے لیے جگہ بھی دیکھیں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے 15 ستمبرکو تعلقات معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا۔