برازیلین وائرس کے 6 کیسز برطانیہ پہنچ گئے، سیکریٹری صحت

March 01, 2021

برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے بتایا ہے کہ برازیلین وائرس کے 6 کیسز ان کے ملک میں پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کے 3 کیسز انگلینڈ اور اتنے ہی اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ مکمل معلومات نہ دینے پر وائرس سے متاثر ایک شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کی موجودگی کے باوجود اسکول شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔

دوسری جانب پروفیسر جوناتھ وین ٹم کا کہنا تھا کہ گلوسٹرشائر میں برازیلین وائرس کے کیس آنے پر ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ڈاکٹرسوسن ہوپکنز کے مطابق موجودہ ویکسین کے برازیل کے وائرس پر ٹیسٹ نہیں کیے گئے۔

ادھر میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ 94 فیصد افراد نے ویکسین کی پیشکش کو قبول کیا ہے۔