سیکریٹ بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت نہیں ہوسکتی، نیّر بخاری

March 02, 2021

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیّر بخاری نے کہا ہے کہ سیکریٹ بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت نہیں ہوسکتی۔

نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ جب تک قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن بھی ووٹرز کی شناخت نہیں کرسکے گا۔

ادھر پی پی پی رہنما لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ریفرنس کو مسترد کرکے الیکشن کمیشن کی رائے کو مثبت قرار دیا۔

انہوںنے کہا کہ ارکان پیراشوٹر کو ٹکٹ کیوں دیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی حکومت پر عدم اعتماد ہوگا۔