رواں سال کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او

March 02, 2021

عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمے کا امکان نہیں، احتیاطی تدابیر سے اسپتال داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر ایمرجنسیز ڈبلیو ایچ او مائیکل ریان نے کہا ہے کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔ امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی Mediterranean میں کیسز بڑھے ہیں۔ یہ صورتحال مایوس کن ضرور ہے، حیران کن نہیں۔

مائیکل ریان کا مزید کہنا تھا کہ ویکیسن سے زندگیاں بچانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیے صرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔