برطانیہ میں کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے

March 02, 2021

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کےخلاف ویکسینز کا استعمال شدید بیماری کےخطرے کو 80 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کےاعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن کے تین سے چار ہفتوں بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔

ادھر برطانیہ کے سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ برازیلین وائرس کے 6 کیسز ان کے ملک میں پہنچ گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میٹ ہینکاک کا کہنا تھا کہ برازیلین وائرس کے 3 کیسز انگلینڈ اور اتنے ہی اسکاٹ لینڈ میں سامنے آئے۔