بھارت ، کوئلے سے بھرا ٹرک الٹنے سے 6 افراد ہلاک

March 02, 2021

بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں کوئلے سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ۔

پولیس نے بتا یا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 22 مزدور سوار تھے۔

ٹرک الٹنے کے نتیجے میں تمام مزدور کوئلے کے نیچے دب گئے جن میں سے 16 مزدورں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔