نائیجریا، اغوا کاروں نے 279 طالبات کو آزاد کر دیا

March 02, 2021

نائیجریا میں گزشتہ ہفتےاغوا کی گئی تمام 279 طالبات کو اغواکاروں نے آزاد کر دیا۔

نائجیریا کی ریاست زمفرا کے گورنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اغوا ہونے والی تمام طالبات سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور ٹھیک ہیں۔

طالبات کی رہائی حکومت اور اغوا کاروں سے مذاکرات کے بعد عمل میں آئی۔

واضح رہے کہ طالبات کو گزشتہ ہفتے زمفرا کے اسکول ہاسٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔