ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے مارے جا رہے ہیں، فردوس عاشق

March 02, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنےوالے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے مار رہے ہیں،انہوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کا تقدس تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نون لیگ اور کرپٹ ظل سبحانی نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ لوگ آج یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در خاک چھان رہے ہیں، عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بےبس نظر آتے ہیں،وزیراعظم پیسوں سے ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔