روٹیشن پالیسی، سندھ حکومت کا وفاق کو تحفظات پر مبنی خط

March 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) روٹیشن پالیسی کے تحت پولیس افسران کے سندھ سے تباد لوں پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو تحفظات پر مبنی خط لکھا ہے۔ یہ خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگیا ہے۔ خط میں سندھ حکومت سے تبدیل ہونیوالے افسران کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے اس ضمن میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 20 کے پولیس اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔3ایڈمنسٹریٹو اور 5پولیس افسران کا تبادلہ سندھ سے کیا گیا ہے۔ خط میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کو گریڈ 20 افسران کی شدید کمی کا سامنا ہے،موجودہ صورتحال میں افسران کا تبادلہ نہیں کرسکتے۔