منافع خوروں نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے تک پہنچا دی

March 03, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کی گرفت کمزور ترین ہونے پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب دودھ فروشوں نے بھی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 96 روپے ہے جبکہ اس وقت بازار میںدودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے تک ہوگئی ہے، چند ماہ کے دوران دودھ فروشوں نے غیر محسوس طریقے سے فی لیٹرمیں تقریباً 35 روپے اضافہ کردیا۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر گجر کا کہنا ہے کہ ہم تو حکومت کے ساتھ ہیں لیکن چند مفاد پرست اور منافع خوروں نے ازخود قیمت میں اضافہ کردیا ، ایک جانب ڈیری فارمرز کے مسائل ہیں جن کو حل کرنا بھی ضروری ہے تو دوسری جانب مہنگائی کی صورتحال میں عوام کا بھی خیال رکھنا ہیں،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں ایسوسی ایشن انکا ساتھ نہیں دے گی،ایسوسی ایشن اپنے تمام فیصلے ڈیری فارمرز اور عوام کے مفاد میں کرتی ہے ،یہ دودھ کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ ایسوسی ایشن کا نہیں انفرادی ہے۔