حکومت FATF دباؤ میں مدارس فتح کرنے سے گریز کرے، سراج الحق

March 03, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعوے دارمعیشت کی بربادی کے بعد ملک کی نظریاتی اساس کو تباہ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ دینی مدارس کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنا اور ان کا دائرہ کار محدود کرنا اسی سازش کی کڑی ہے۔ حکومت ایف اے ٹی ایف کے دباؤ میں آکر مدارس کو فتح کرنے سے گریز کرے۔ مدارس کے 34لاکھ طلبہ دو قومی نظریے کےتحفظ کی ضمانت ہیں، مدارس میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم بھی پڑھائے جائیں۔دینی مدارس کے پانچ نئے بورڈ ز کی منظوری کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔