خواجہ آصف کی پیشی، لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی، ایک زخمی

March 03, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لئے آنے والے لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ اس دوران ایک کارکن زخمی ہوگیا. احتساب عدالےنے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔