اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر، سیکرٹری سمیت 21 وکلاء کے لائسنس معطل

March 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے اور مس کنڈکٹ پر ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر زاہد محمود راجہ ، سیکرٹری تصدق حنیف اور ممبر اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی سمیت 21 وکلا کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں۔