پاکستانی سمندر ی حدود سے 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار

March 03, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے پاکستانی حدود سے 17 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے ہیں،جمعے کو گرفتار ہونے والے ان ماہی گیروں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی فورس حکام نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیروں کو وارننگ دی گئ تھی کہ وہ پاکستانی حدود میں موجود ہیں اور واپس چلے جائیں مگر ماہی گیروں نے وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا، ماہی گیر سر کریک میں 10 سے 15 نوٹیکل میل اندر موجود تھےماہی گیروں کو بعد ازاں ملیر یا لانڈھی جیل بھیج دیا گیا۔ ان 17 ماہی گیروں کی گرفتاری ایک سال کے وقفے کے بعد عمل میں آئی ہے۔