آئی اینڈ آئی ڈائریکٹوریٹ تمام ٹیکس معاملات کی تفصیلات حاصل کرسکے گا

March 03, 2021

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے امور اور افسران کےاضافی اختیارات اور دائر ہ کار کا ازسر نوتعین کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن اپنے دائرہ کار میں آنیوالے کاروبار تک رسائی، تصدیق اور انٹیلی جنس سرگرمیاں کرسکے گا جبکہ دستاویزات اور ریکارڈ تک رسائی اور ٹیکس چوری سمیت ٹیکس سے متعلق تمام معاملات کی تفصیلات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔