پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے: احسن اقبال

March 03, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم)کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، حکومت کو کوئی برتری حاصل نہیں ہوئی۔

انہوں نے گزشتہ رات سامنے آنے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ اگر کوئی ویڈیو کا اتنا حصہ لیک کر دیتا ہے جہاں بتایا جا رہا ہے کہ ووٹ کیسےضائع ہوتا ہے تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ ووٹ ضائع کیسے ہوتے ہیں۔