سندھ اسمبلی میں پی پی اراکین کیلئے مزیدار ناشتہ

March 03, 2021


آج ہونے والے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اراکین کے لیےسندھ اسمبلی میں ناشتے کی خصوصی تیاری کی گئی۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی پی اراکین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا جس میں گرما گرم پراٹھے، چنے، دودھ پتی اور چائے تیار کی گئی۔

پی پی اراکین کے لیے پراٹھے دیسی گھی سے بنائے گئے جبکہ گرما گرم حلوہ پوری اور انڈوں سے بھی ارکان کی تواضع کی گئی۔

واضح رہے کہ ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا۔