مزید رسوائی کیلئے PDM توانائیاں صرف کر رہی ہے، فردوس عاشق

March 03, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم سینیٹ کی یقینی ہاری ہوئی بازی میں مزید رسوا ہونے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنے کرتوتوں سے وزیراعظم عمران خان کے ہر موقف کو درست ثابت کررہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اس کی واضح مثال ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشااللہ آج تحریک انصاف کے ہاتھوں کرپشن کے بت گریں گے اور ایوان بالا میں عمران خان کا نظریہ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی کے اقرار جرم کے بعد کرپشن کے مال پر پلنے والے شہزادے کو مبارکباد کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔