وارث کا حصہ نہ دے کر اس سے کاروبار کرنا

March 05, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔میرے والد نے تین کروڑ مالیت کا کاروبار چھوڑا تھا، جب کہ ہم ایک بھائی اور ایک بہن ہیں ۔والدہ نہیں ہیں۔ بھائی نے کچھ چیزوں میں مجھے حصہ دیا، مگر کاروبار میں میرے مانگنے کے باوجود مجھے کچھ نہیں دیا۔ اب ان کا کاروبار کافی پھیل گیا ہے۔ یہ بتائیں کہ اس کاروبار اور اس کے نفع میں میرا حصہ ہے یا نہیں اور مذکورہ صورت میں بھائی کے لیے آمدنی حلال ہے یا نہیں؟

جواب:۔بھائی کا آپ کو کاروبار میں حصہ نہ دینا ظلم اورغصب ہے۔ کاروبار میں ایک تہائی یعنی ایک کروڑ کے بقدر آپ کا ہے۔بھائی نے آپ کے حصے سے فائدہ اٹھا کرجو کچھ کمایا ہے،وہ بھائی کا ہے ،مگر ان کے لیے ناپاک ہے۔بھائی پر لازم ہے آپ کے حصے کے نفع کو فقراء پر صدقہ کردیں، البتہ اپنے دو تہائی سے جو کچھ اس نے کمایا ہے، وہ بھائی کا ہے اور اس کے لیے حلال ہے۔