تقسیم سے پہلے مال میراث پر زکوٰۃ کا مسئلہ

March 05, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میرے والد بہت جائیداد چھوڑ گئے تھے۔ جس میں بڑا کاروبار، نقدی، سونا ،بلڈنگیں اور زرعی زمینیں وغیرہ شامل تھیں۔ بدقسمتی سے بڑے بھائی اس پر قابض تھے ۔نہ تقسیم ہونے دی اور نہ ہی کسی کو کچھ حصہ دیا ۔اب ان کا انتقال ہوگیا ہے مگر ان کی اولاد دین دار ہے، وہ سب کو ان کاحصہ دینے چاہتے ہیں ۔میرا سوال یہ ہے کہ مجھے جو حصہ ملے گا جو کہ ایک بڑی مقدار میں ہوگا تو مجھے والد کی وفات کے بعد اب تک اس کی زکوٰۃ دینی ہوگی ؟

جواب:۔ جب تک آپ کو میراث میں حصہ نہیں مل جاتا، تب تک آپ پر گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ واجب نہیں ۔