اٹلی، ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

March 05, 2021

اٹلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث اطالوی حکام نے کورونا وائرس سے بچاوٗ کےلیے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لمباردیاں میں عائد کی گئی نئی پابندیاں آج سے نافذ ہوگئیں۔

پابندی کے تحت اسکولز بند ہوں گے جبکہ ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے 2,999,119 مجموعی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے 98,974 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔