تھر میں مزید 2 بچے انتقال کرگئے

March 06, 2021

تھرپارکر میں غذائيت کی کمی اورمختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 2 نومولود بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 ماہ ایک نومولود ہے جبکہ نتقال کرجانےوالےبچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہیں۔

رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 110 ہو گئی ہے جبکہ تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔