ن لیگ کا واوڈا کی نشست پر مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

March 07, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصل واؤڈا کے استعفے سے کراچی میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن لڑنے کے خواہش مندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھی وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن لڑنے کی تیاریاں تیز کردیں۔

فیصل واوڈا کی طرف سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ کے معاملے پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلز پارٹی نے این اے 249 کراچی سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔