یورپ میں بیٹی، باپ کی شفقت سے محروم ہوتی ہے، سراج الحق

March 07, 2021


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یورپ میں بیٹی اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی ویمن ونگ کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں جہالت کے باعث خواتین کو حقوق نہیں ملتے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں 35، 35 کروڑ روپے سیٹ جیتنے کے لیے لگائے گئے۔